بین الاقوامی خبریںسرورق

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو جیل میں شادی کی اجازت

لندن،12نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وکی لیکس WikiLeaks کے بانی جولین اسانج کو جیل میں شادی کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جولین اسانج کی درخواست پر جیل کے گورنر نے اجازت دی، جبکہ ان کی پارٹنر کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ہماری شادی میں مزید مداخلت نہیں ہو گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میرج ایکٹ 1983 کے تحت جیل کے قیدی یہ حق رکھتے ہیں کہ وہ جیل میں شادی کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں لیکن درخواست گزار کے لیے ضروری ہے کہ وہ شادی کے تمام اخراجات اٹھانے کی اہلیت رکھتا ہو۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والی اسٹیلا مورس وکیل ہیں، ان کا کہنا تھا وہ جولین اسانج سے 2011 میں اس وقت ملی تھیں جب انہوں نے جولین کی لیگل ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔ یاد رہے کہ اسانج کی عمر 50 برس ہے اور وہ امریکہ کی جانب سے جاسوسی کے الزامات کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button