بین ریاستی خبریںسرورق

تمل ناڈو میں CAA کو کبھی لاگو نہیں ہونے دیں گے،وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن

یہ قانون سری لنکا کے تامل مہاجرین اور مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرتا ہے۔

چینائی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے کہا کہDMKحکومت ریاست میں شہریت ترمیمی قانون (CAA) کے نفاذ کی کبھی اجازت نہیں دے گی ،یہ تاملوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن اس وقت ریاست میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے دوسرے ممالک کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے یہ بات 29 جنوری کو مرکزی وزیر شانتنو ٹھاکر کے اس بیان کے جواب میں کہی کہ ملک میں سی اے اے کو سات دنوں کے اندر لاگو کر دیا جائے گا۔ اسٹالن نے ریاست کی مرکزی اپوزیشن اے آئی اے ڈی ایم کے، پر اس ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر تنقید کی جب اسے پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا۔

یہ قانون مسلمانوں اور تمل پناہ گزینوں کے خلاف امتیازی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر AIADMK پر تنقید کی اور کہا کہ اگر شہریت ترمیمی بل کی اس پارٹی کی حمایت نہ ہوتی تو شاید یہ قانون نہ بن پاتا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ قانون سری لنکا کے تامل مہاجرین اور مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرتا ہے۔

مرکزی وزیر شانتنو ٹھاکر نے 29 جنوری کو دعویٰ کیا تھا کہ ایک ہفتہ کے اندر ملک بھر میں سی اے اے نافذ کر دیا جائے گا۔ مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع میں متوا برادری کے زیر اثر بونگاؤں سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ ٹھاکر نے کہا تھا کہ سات دنوں کے اندر اس قانون کو تیزی سے نافذ کیا جائے گا۔
اسٹالن نے کہا کہ اس سے قبل جب ڈی ایم کے تمل ناڈو میں اپوزیشن میں تھی، پارٹی نے سی اے اے کے خلاف احتجاج کیا تھا اور قانون کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دستخطی مہم چلائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 2021 میں پارٹی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد، ریاستی حکومت نے اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کی جس میں مرکز پر زور دیا گیا کہ وہ CAA کو واپس لے۔ اسٹالن نے کہا کہ ڈی ایم کے حکومت اس متنازعہ قانون کو لاگو نہیں کرے گی،

متعلقہ خبریں

Back to top button