بین ریاستی خبریں
بنگال کے بعد اب تریپورہ میں کھیلاہوبے؟ ٹی ایم سی نے جاری کیا ’کھیلا ہوبے تریپورہ ‘گانا
اگرتلہ، 21 جون: (اردودنیا/ایجنسیاں)مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں فتح سے دوچار ٹی ایم سی کی نگاہ اب تری پورہ پر ہے۔ ٹی ایم سی نے جس کھیلا ہوبے کے طرز پر اب تریپورہ میں بھی’ کھیلا ہوبے‘گاناریلیز کردیاہے۔ یہاں اس گانے کا نام ہے’کھیلا ہوبے تریپورہ‘ ہے جس کا مطلب ہے کہ تری پورہ میں ضرور کھیلا ہوگا۔دراصل بنگال کی فتح کے بعد ممتا بنرجی اب قومی سیاست میں آگے بڑھنا چاہتی ہیں اور ٹی ایم سی نے اسے واضح کردیا ہے۔
کچھ دن پہلے ابھیشیک بنرجی نے کہا تھا کہ ٹی ایم سی اب پوری تیاری کے ساتھ قومی سیاست میں داخل ہورہی ہے اور قومی سیاست میں کسی بھی سیٹ کو جیتنا ان کا مقصد نہیں ہے، بلکہ ان کا ہدف ریاست کو جیتنا ہے۔ آگے بڑھنے کے طریقہ کار کے لئے 1 ماہ میں بلیو پرنٹ بھی تیار ہوجائے گا۔گانے کی دھن کچھ یوں ہیں’کوئتا سے تریپورہ ممتا دی آئٹا‘۔
اس کا مطلب ہے کہ تریپورہ کے لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پیاری لیڈر ہمارے سپریمو ممتا دیدی تری پورہ آرہی ہیں۔ ایک طویل عرصے سے تری پورہ کی عوام میں یہی خواہش ہے، ہم صرف ماحول پیدا کررہے ہیں اور کسی بھی وقت میں ہمارے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی تریپورہ جائیں گے۔ وہ خود ہی سب کچھ دیکھیں گے اور اس کے بعد ہمیں یقین ہے کہ ممتا دیدی بھی آئیں گی۔



