اسپورٹسسرورق

بارٹی پہلی بارومبلڈن کی نئی چیمپیئن

لندن:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دنیا کی نمبرایک خاتون کھیلاڑی آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی  (Ashleigh Barty)نے آٹھویں سیڈ یافتہ چیک جمہوریہ کی کیرولینا پلسکووا کو تین سیٹوں کے سخت مقابلے میں 6-3، 6-7، 6-3 سے ہرا کر سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن (Wimbledon) ٹینس چیمپیئن شپ کا ویمنز سنگلز کا خطاب پہلی بار جیت لیا ۔ بارٹی کا یہ دوسرا گرینڈ سلیم خطاب ہے ۔

اس سے قبل انہوں نے 2019 میں #فرنچ اوپن #خطاب جیتا تھا۔ اپنی #جیت کے بعد #بارٹی نے کہا کہ یہ واقعی ناقابل یقین ہے ۔ انہوں نے کہا ’’ کیرولینا زبردست حریف ہے، لیکن تیسرا سیٹ شروع ہونے پرمیں نے خود سے کہا کہ مجھے اپنا کھیل کھیلنا ہے‘‘۔

فائنل ایک گھنٹے 56 منٹ میں جیتنے والی بارٹی آسٹریلیائی اوپن خطاب جیتنے والی تیسری خاتون آسٹریلیائی کھلاڑی بن گئی ہیں ۔ارٹی 2016 میں امریکہ کی نمبر ایک کھلاڑی سرینا ولیمز کے بعد یہ خطاب جیتنے والی پہلی نمبر ایک #کھلاڑی بن گئی ہیں ۔ وہ اس کے ساتھ ہی 1980 میں ایون گلاگونگ کے بعد یہ خطاب جیتنے والی پہلی آسٹریلوی بن گئی ہیں ۔ بارٹی اس کے علاوہ اپنے دور میں چوتھی اسی کھلاڑی بن گئی ہیں جس نے 2011 میں جونیئر #ومبلڈن خطاب کے بعد سینئر خطاب بھی جیتا ہے ۔ اس سے پہلے یہ کامیابی اس این جونز ، مارٹینا ہنگس اور ایملی ماورسو نے حاصل کیا تھا۔

بارٹی کو یہ کامیابی پہلی گلاگونگ کی 1971 میں پہلی ومبلڈن کامیابی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ملی۔ سنہ 2012 کے بعد پہلی مرتبہ کھیلے گئے تین سیٹوں کے فائنل میں بارٹی نے زبردست آغاز کیا اور پہلے 14 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے چارگیم مسلسل جیت لیے ۔

وہ دوسرے سیٹ میں 3-1 سے آگے تھیں اور 6-5 کے اسکور پر جیت کے لئے سروس کر رہی تھی لیکن پرعزم پلسکووا نے واپسی پر وقفہ حاصل کیا اور دوسرے سیٹ ٹائی بریک 7-4 سے جیت کر میچ کو دلچسپ بنا دیا ۔فیصلہ کن سیٹ میں پلوسکوا نے کچھ غلطیاں کیں ، جس کا فائدہ پارٹی کو ملا ۔ بارٹی نے ان موقع کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے فیصلہ کن سیٹ 6-3 سے جیت کر خطاب اپنے نام کر لیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button