دلچسپ خبریںقومی خبریں

ایئر انڈیا کے طیارے نے صرف ایک مسافر کے ساتھ دبئی کیلئے اڑان بھری

نئی دہلی،25جون:(اردودنیا/ایجنسیاں) #متحدہ عرب امارات میں مقیم #ہندوستانی تاجر ایس پی سنگھ اوبرائے اس وقت حیران رہ گئے جب وہ امرتسر سے #دبئی کے لئے #ایئر #انڈیا کی اڑان میں اکانومی کلاس کے ٹکٹ پر سفر کرنے کے دورران خود کو تنہا پایا۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایئر انڈیا کی پرواز میں اوبرائے واحد مسافر تھے جو بدھ کے روز صبح 3 بجکر 45 منٹ پر امرتسر سے روانہ ہوئے۔

دبئی جانے والے اس #طیارے میں انہوں نے تین گھنٹے سفر کیا۔ اوبرائے کے پاس گولڈن ویزا ہے جس کی وجہ سے وہ متحدہ عرب امارات میں 10 سال تک رہ سکتے ہیں۔انہوں نے پرواز کے دوران عملے کے ممبران کے ساتھ تصویریں کھنچوائی۔ ایئر انڈیا نے اس معاملے پر بیان دینے کی درخواست پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔

پچھلے پانچ ہفتوں میں یہ تیسرا موقع ہے کہ دبئی جانے والی پرواز میں صرف ایک مسافر تھا۔وبائی مرض سے پہلے زیادہ مانگ کی وجہ سے بہت سارے لوگ ہندوستان سے دبئی کے لئے اڑان بھر رہے تھے۔ وبائی مرض کے بعد سے اس راستے پر مسافروں کی تعداد میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button