بیوی نے عاشق کی مدد سے شوہر کو قتل کر دیا، عاشق کے ساتھ گرفتار
میرٹھ پولیس نے نوجوان کے قتل کا انکشاف کیا،
نئی دہلی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) پولیس نے میرٹھ میں دن دیہاڑے ایک نوجوان کے قتل کے معاملے کا انکشاف کیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے متوفی کی بیوی اور اس کے عاشق کو گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ تینوں ملزمین بھولا بالمیکی، ارجن عرف سونو سینی، ہرش سوم کی تلاش جاری ہے، تینوں نے مل کر اس واردات کو انجام دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر قتل کی سازش کی تاکہ کسی کو اس پر شک نہ ہو۔ پولیس نے اہل خانہ کی شکایت درج کرکے تحقیقات شروع کی تو پولیس بھی حیران رہ گئی۔
واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے کہا کہ بیوی ارچنا نے اپنے شوہر ارون کو قتل کرنے کے لیے اپنے عاشق سوربھ ٹھاکر سے شوٹر کی خدمات حاصل کی تھیں اور پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ پولیس کے مطابق ارچنا کا سوربھ ٹھاکر کے ساتھ پانچ سال سے معاشقہ چل رہا تھا۔ شادی کے بعد بھی وہ اپنے عاشق سے بات کرتی تھی،ارچنا کی شادی اس سال 22 جون کو ارچنا کی شادی باغپت کے تیودھی گاؤں کے ارون سے ہوئی تھی۔
جمعرات کو شوہر ارون کو سرور پور میں کرنال ہائی وے پر سلوا ٹریک پر گولی مار دی گئی جب وہ اپنی بیوی کوسسرال سے لیکر واپس آرہا تھا۔ بیوی نے پولیس کو یہ کہہ کر گمراہ کیا کہ ڈکیتی کے خلاف احتجاج کرنے پر بدمعاشوں نےشوہرکا قتل کیا ۔جب کہ ارون کے گھر والوں نے بہو ارچنا اور اس کے عاشق سوربھ پر قتل کا الزام لگایا تھا۔ پولیس نے اہل خانہ کے شک کی بنیاد پر تفتیش کی تو واقعہ سامنے آیا۔ ارون ایک آن لائن شاپنگ کمپنی میں کام کرتا تھا۔ بتایا گیا کہ ارچنا شادی کے بعد بھی اپنے عاشق سے بات کرتی تھی۔



