جرائم و حادثات

خاتون لفٹ سے گر کر جاں بحق – تروپتی میں افسوسناک واقعہ

چوتھی منزل پر لفٹ اچانک کھل گئی، وسنتا کی موقع پر موت

تروپتی (اردو دنیا نیوز) – ریاست آندھرا پردیش کے شہر تروپتی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں لفٹ سے گرنے کے باعث ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ متوفیہ کی شناخت وسنتا کے نام سے ہوئی ہے جو ایک مقامی دکان میں ملازمت کرتی تھی۔

بتایا گیا کہ وسنتا لفٹ کے ذریعے چوتھی منزل پر جا رہی تھی کہ اچانک لفٹ کا دروازہ کھل گیا جبکہ لفٹ اوپر کی جانب بڑھ چکی تھی۔ لفٹ اور فرش کے درمیان خلا میں گرنے کے باعث وسنتا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

حادثہ کی اطلاع ملنے پر اہل خانہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور انتہائی غمزدہ دکھائی دیے۔ وسنتا کی ناگہانی موت نے سب کو سوگوار کر دیا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کی جانب سے عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ لفٹ کے استعمال کے دوران مکمل احتیاط اور ہوشیاری برتیں تاکہ اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button