لدھیانہ ہائی وے پر ڈکیتی کی کوشش ناکام، خاتون کی بہادری سے دو ملزم گرفتار
چلتے آٹو رکشے سے لٹک کر خاتون نے ڈکیتوں کے منصوبے کو ناکام بنایا
لدھیانہ (پنجاب) :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) پھلور۔لدھیانہ ہائی وے پر ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک بہادر خاتون نے چلتے آٹو رکشے سے لٹک کر نہ صرف اپنی جان بچائی بلکہ ڈکیتی کی واردات بھی ناکام بنا دی۔یہ واقعہ 9 ستمبر کو جالندھر بائی پاس کے قریب پیش آیا۔ مینا کمار نامی خاتون آٹو رکشہ میں سوار ہوئیں، لیکن آٹو رکشہ ڈرائیور اور اس کے دو ساتھی پہلے سے ہی اس واردات کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔
آٹو کے اندر ملزمان نے خاتون کو درمیان میں بٹھا کر دوپٹے سے ہاتھ باندھنے اور تیز دھار ہتھیار دکھا کر دھمکانے کی کوشش کی۔ اس نازک لمحے میں مینا کمار نے شور مچایا اور چلتے رکشے سے لٹک کر اپنی جان بچانے کی جرات مندانہ کوشش کی۔
خاتون تقریباً آدھا کلومیٹر تک رکشے سے لٹکی رہیں، جس کے بعد ایک گاڑی سوار شہری نے آٹو رکشہ روکا اور دو ملزمان کو دبوچ کر پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ تیسرا ملزم شُبھم موقع سے فرار ہوگیا۔
لدھیانہ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر بھاریہ نیایا سنہیتا (BNS) کے تحت درج کر لی ہے۔ گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ تیسرے مفرور کی تلاش جاری ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس نے تصدیق کی کہ گرفتار ڈرائیور اور اس کا ساتھی پہلے بھی جرائم میں ملوث رہ چکے ہیں۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ صارفین نے مینا کمار کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا، لیکن ساتھ ہی پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر شدید تنقید بھی کی۔ ایک صارف نے لکھا:”پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر اپنی کم ترین سطح پر ہے۔”
A family was allegedly targeted in a robbery attempt inside a moving auto in Punjab’s Ludhiana. A woman could be seen trying to jump out of the vehicle, screaming and alerting others on the road.
The driver of the auto was stopped by others on the road and was thrashed.
Two… pic.twitter.com/sVLmaxTIpl
— Vani Mehrotra (@vani_mehrotra) September 10, 2025



