قومی خبریں

اسپتال سے واپس آتے ہوئے پارتھا چٹرجی پر ایک خاتون نے چپل اچھال دی

کولکاتہ ،2اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ایک خاتون نے غصے میں سابق ریاستی وزیر پارتھا چٹرجی پر سینڈل پھینک دیا، جو مغربی بنگال ایس ایس سی گھوٹالہ میں ای ڈی کی تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب وہ پارتھا چٹرجی اسپتال سے نکل رہے تھے۔ خاتون بھی اپنے علاج کے لیے ہسپتال پہنچی تھی۔ چپل پھینکنے والی خاتون اسپتال میں علاج کے لیے آئی تھی۔ اس کے بعد وہ ننگے پاؤں واپس گئی۔ ناراض خاتون نے کہا کہ اس نے جو بھی کیا وہ بالکل ٹھیک کیا۔وسری طرف ای ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار مغربی بنگال کے وزیر پارتھا چٹرجی پوچھ گچھ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چٹرجی نے مبینہ اسکول بھرتی گھوٹالہ کی تحقیقات کے سلسلے میں ای ڈی کے زیادہ تر سوالات کاجواب نہیں دیا۔ چٹرجی نے جمعہ کو کہا تھا کہ وہ سازش کا شکارہیں۔ انہوں نے خود کو معطل کرنے کے ٹی ایم سی کے فیصلے پر بھی ناراضگی ظاہر کی تھی۔ای ڈی افسر نے بتایا کہ وہ گرفتاری کے بعد سے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہا ہے۔ وہ اکثر تھکن کی شکایت کرتا ہے اور ہمارے سوالوں کا جواب دینے سے گریز کرتا ہے۔

ہم نے چٹرجی سے ان کے دعووں کے بارے میں پوچھا تھا کہ چھاپے میں جو نقدی برآمد ہوئی ہے وہ ان کی نہیں تھی۔ ہم اس رقم کے ذرائع کے بارے میں تلاش کر رہے ہیں۔ای ڈی حکام کے مطابق چٹرجی کے قریبی سمجھے جانے والے ارپیتا مکھرجی کے دو اپارٹمنٹس سے تقریباً 50 کروڑ روپے کی نقدی برآمد ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ سونا بھی برآمد ہوا جس کی مالیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button