اسپورٹسسرورق

ویمنز ایشیا کپ 2022: ٹیم انڈیا نے تاریخ رقم کرڈالی،سری لنکا کو شکست دے کر ساتویں بار ایشیا کپ جیت لیا

ڈھاکہ ، 15اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ساتویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے عبرتناک شکست دے ڈالی۔ بھارت کی جانب سے اسٹار بلے با ز اسمرتی مندھانا نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ فائنل میچ میں سری لنکن ٹیم ہندوستانی باؤلرز کے سامنے مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز پر سمٹ گئی۔انڈیا کی جانب سے رینوکا سنگھ نے 3 وکٹیں حاصل کی۔سلہٹ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ٹیم انڈیانے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کی، اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے ساتویں بار ایشیا کپ کا خطاب جیت لیا۔

فائنل میچ میں بھارت کے گیند بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کو 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 65 رنز تک سمیٹ دیا۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے رینوکا سنگھ نے تین اور راجیشوری گائیکواڑ اوراسنیہا رانا نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔ وہیں 66 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور ٹیم نے یہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہندوستانی ٹیم کی جانب سے اسمرتی مندھانا نے 25 گیندوں میں 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 51 رنز کی دھماکہ خیز نصف سنچری بنائی۔خیال رہے کہ سری لنکا کو شکست دے کر ہندوستان نے ساتویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

ویمنز ایشیا کپ کے فائنل میچ میں ہندوستانی گیند بازوں نے شاندار بولنگ کی۔ اہم گیند باز رینوکا سنگھ نے 3 اوورز میں صرف 5 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی۔ اس کے علاوہ راجیشوری گائیکواڑ نے 4 اوورز میں 16 رن دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری جانب اسنیہا رانا نے 4 اوورز میں 13 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ویمنز ایشیا کپ فائنل، ٹیم انڈیا فاتح: گیند بازی اورعمدہ فیلڈنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا : ہرمن پریت کور

سلہٹ ؍ڈھاکہ ، 15اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سلہٹ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ٹیم انڈیا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے عبرتناک شکست دے ڈالی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے ساتویں بار ایشیا کپ کا خطاب جیت لیا۔ وہیں اس تاریخی جیت کے بعد ہندوستانی ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے میچ میں جیت کا سہرا بولرز اور فیلڈنگ یونٹ کو دیا۔ساتویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد ہندوستانی ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے کہا کہ ہمیں یہ میچ جیتنے کا کریڈٹ باؤلنگ اور فیلڈنگ کو دینا ہوگا۔دونوں نے آج شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ہم انہیں آسان رنز نہیں دینا چاہتے تھے کیونکہ ہم جانتے تھے کہ ہر گیند اہم ہے۔ ہمیں آج کی کارکردگی پر فخر ہے۔

ہم نے اس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اسی کے مطابق فیلڈنگ پلیسمنٹ کی، جس سے ہمیں مددملی۔ ہم اسکور بورڈ کو نہیں دیکھ رہے تھے، ہم صرف اپنے لیے مختصر اہداف دیکھ رہے تھے اور یہ سب ہمارے لیے اچھا رہا۔سلہٹ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کرڈالی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے ساتویں بار ایشیا کپ کا خطاب جیت لیا ہے۔ فائنل میچ میں ٹیم انڈیا کے گیند بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کو 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 65 رنز پر سمیٹ دیا۔

ویمنز ایشیا کپ:فائنل میں شکست سے سری لنکن کپتان مایوس، میچ کے بعد بتا یا، غلطی کہاں ہوئی؟

ڈھاکہ؍سلہٹ 15اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2022 کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ فائنل میچ میں ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ پہلے بیٹنگ کرنے اتری سری لنکا کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 65 رنز بنا سکی۔ اس طرح ٹیم انڈیا کو فائنل میچ جیتنے کے لیے 66 رنز درکار تھے۔ سری لنکا کی جانب سے انوکا رناویرا نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ انہوں نے 22 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 18 رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی کپتان چماری ا ٹاپٹو نے انڈیا کے خلاف فائنل میچ میں شکست کے بعد بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے آسان نہیں تھا۔

خاص طور پر بیٹنگ کے معاملے میں۔ انہوں نے کہا کہ آج میں اپنے کھلاڑیوں کی اس کارکردگی سے بہت مایوس ہوں۔ سری لنکن کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس ٹورنامنٹ کے دوران بہت کچھ سیکھا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آگے ہے، کوشش کریں گے کہ یہ غلطی نہ دہرائی جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی ہماری ٹیم کو اپنے منصوبوں پر بہتر کام کرنا ہوگا۔ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں انڈیا کے خلاف شکست کے باوجود سری لنکا کے کپتان نے اپنے گیند بازوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی ٹیم کی باؤلنگ سے خوش ہوں۔سری لنکن کپتان نے امید ظاہر کی کہ سری لنکا کے بلے باز آنے والے وقت میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button