اسپورٹسسرورق

ورلڈ کپ 2023: سنجو سیمسن ونڈے ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا سے ہوں گے ندارد

اس سال ٹی 20 ورلڈ کپ ہارنے کے بعد ہندوستانی ٹیم 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی منتظر ہے۔

نئی دہلی ،28دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) اس سال ٹی 20 ورلڈ کپ ہارنے کے بعد ہندوستانی ٹیم 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی منتظر ہے۔ بھارت اس ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ٹیم انڈیا کا کیا پلان ہوگا، اس پر ابھی کچھ کہنا درست نہیں ہوگا، تاہم ٹیم انڈیا نے ایک بات بالکل واضح کردی ہے کہ وہ سنجو سیمسن کو اس ورلڈ کپ سے ٹیم سے ڈراپ کرے گی۔ سنجوسیمسن کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہ کرکے بی سی سی آئی نے واضح اشارہ دیا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر وہ ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ۔ سری لنکا کیخلاف کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں کے ایل راہول کو ٹیم کا اہم وکٹ کیپر منتخب کیا گیا ہے۔ لیکن سنجو کو اس ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ کے ایل راہل کے ساتھ وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن کو بھی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 3 جنوری سے ہوگا، اس کے بعد ون ڈے سیریز 10 جنوری سے کھیلی جائے گی۔سری لنکا کے خلاف کھیلی جانے والی ونڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم انڈیا میں کئی تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔ اس میں ہاردک پانڈیا کو پہلی بار ٹی 20 سیریز میں ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ جبکہ سوریہ کمار یادو کو نائب کپتانی سونپی گئی ہے۔ ساتھ ہی کے ایل راہل کو بھی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا کو ون ڈے سیریز میں ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ حالانکہ کے ایل راہل اس ون ڈے سیریز میں ٹیم کا حصہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button