بین الاقوامی خبریں

دنیامسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے: ایردوان

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری اسرائیلی مظالم نے عالمی سطح پر انسانی ضمیروں کو مجروح کیا

انقرہ،5نومبر ( ایجنسیز) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ اور کرغزستان کے درمیان تجارتی تعلقات مزید بڑھائے جائیں گے۔صدر ایردوان نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے چھٹے اجلاس سے ں خطاب کیا۔دونوں ممالک کی سلامتی ایجنسیوں کے درمیان تعاون، تربیتی سرگرمیوں اور تکنیکی معاونت کے منصوبوں کے ذریعے کامیابی سے جاری ہونے پر زور دیتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ

 

مجھے یقین ہے کہ فتح اللہ دہشت گرد تنظیم (فیتو) سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد بلا رکاوٹ جاری رہے گی آج ہم مشترکہ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کے ذریعے اپنے تعاون کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

 

ایردوان نے کہا کہ غزہ سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری اسرائیلی مظالم نے عالمی سطح پر انسانی ضمیروں کو مجروح کیا ہے، اب اسرائیل کے لبنان پر حملے پوری خطے کی سلامتی اور بین الاقوامی نظام کو دھمکی دے رہے ہیں آذربائیجان کے شوشا شہر میں ہونے والے غیر رسمی ترک ریاستوں کی تنظیم کے سربراہی اجلاس میں ہم نے غزہ میں شہریوں کو بلا امتیاز نشانہ بنانے کی مذمت کی تھی

 

اور فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی اپیل کی تھی، ترک دنیا کے طور پر فلسطین کے مسئلے کے مستقل اور منصفانہ حل کے لیے ہماری کوششیں جاری رکھنا انتہائی اہم ہے۔صدر نے کہا کہ اسرائیل پر بین الاقوامی دباو? بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ سمیت کثیر الجہتی اقدامات میں کرغزستان کی حمایت کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button