دلچسپ خبریںسرورق

دنیا کی سب سے طویل القامت خاتون رومیسہ گیلگی نے زندگی کا پہلا فضائی سفر کرلیا

انہوں نے اپنے سفر کی کئی تصاویر شیئر کیں جو ترکش ایئرلائنز کی مدد سے ممکن ہوئی۔ کمپنی نے اپنے اکانومی سیکشن سے نصف درجن سیٹیں نکالیں اور ان کی جگہ گیلگی کو لیٹنے کے لیے خصوصی طور پر بنائے گئے اسٹریچر سے بدل دیا۔

لندن :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کہا جاتا ہے کہ اگر آپ میں کسی کی مدد کرنے کی خواہش ہے تو آپ آسانی سے کسی اور کا خواب پورا کر سکتے ہیں۔ بہت سے لوگ بہت سے کام نہیں کر پاتے لیکن اگر آپ ان کی تھوڑی سی مدد کریں تو وہ بھی ہماری طرح اپنے خواب پورے کر سکتے ہیں۔ ترکش ایئرلائنز نے کچھ ایسا ہی کیا ہے جس کی مدد سے دنیا کی سب سے طویل القامت خاتون رومیسا گیلگی اپنے خواب پورے کرنے میں کامیاب ہوگئیں ۔

 رومیسہ گیلگی  Rumeysa gelgi نے زندگی میں پہلی بار فضائی سفر کرلیا۔ترکش ایئرلائن نے ان کے لیے خاص طور پر چھ سیٹوں کو ہٹا کر جگہ بنائی تھی۔رومیسہ کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق انہوں نے استنبول سے سان فرانسسکو کی 13 گھنٹے طویل پرواز میں سفر کیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق رومیسہ کا قد 7 فٹ 7 انچ ہے، ان کا غیرمعمولی قد ایک بیماری کی وجہ سے ہے۔اس بیماری میں ہڈیاں غیرمعمولی طور پر بڑھتی رہتی ہیں، چلنے پھرنے، سانس لینے، گلے کچھ بھی نگلنے میں مشکل پیش آتی ہے۔

رومیسہ کا تعلق ترکیہ سے ہے، وہ ٹیکنالوجی سیکٹر سے وابستہ ہیں اور امریکہ میں چھ مہینے گزاریں گی۔درحقیقت یہ رومیسا گیلگی کا پہلا سفر تھا جو اتنا آسان نہیں تھا کیونکہ وہ ویور سنڈروم نامی ایک عجیب بیماری میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے ان کا قد 7 فٹ 0.7 انچ ہے اور اس طویل قد کی وجہ سے ان کے لیے تقریباً مشکل تھا۔ لیکن ترکی ایئر لائنز کے ملازمین نے اپنے مضبوط ارادوں سے اس مشکل کام کو آسان کر دیا۔ اگرچہ یہ سب کچھ اتنا آسان نہیں تھا لیکن ترکش ایئر لائنز کے مضبوط ارادوں نے اسے ممکن بنا دیا۔

گیلگی کا پہلا سفر کرنے کے لیے ترکش ایئرلائنز نے طیارے کی چھ سیٹیں اور اسٹریچرز اس طرح بدل دیے کہ وہ اپنا سفر آرام سے مکمل کر سکے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 25 سالہ گیلگی سافٹ ویئر ڈویلپرہیں اور اپنا کاروبار بڑھانا چاہتی ہیں جس کے لیے گیلگی کا امریکہ جانا ضروری تھا اور اس کے لیے جہاز کی پہلی چھ سیٹوں کو اسٹریچرز میں تبدیل کر دیا گیا تھا تاکہ گیلگی اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر آرام سے سفر کرسکیں۔

ویور سنڈروم کی وجہ سے انھیں وہیل چیئر پر سفر کرنا پڑتا ہے گنیز ورلڈ ریکار ڈ نے رومیسا گیلگی کو سب سے لمبی زندہ خاتون کا خطاب دیا ہے۔ اس کے علاوہ دنیا کے سب سے لمبے آدمی کا ریکارڈ بھی ترکی کے سلطان کوسن کے نام ہے۔جبکہ دنیا کی سب سے لمبی خاتون کا ریکارڈ چین کی زینگ جنلین کے پاس ہے جن کی عمر 1982 میں اپنی موت سے قبل 8 فٹ 1 انچ (246.3 سینٹی میٹر) تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by RUMEYSA GELGI (@rumeysagelgi)

متعلقہ خبریں

Back to top button