بین الاقوامی خبریں

برطانیہ: سب سے پہلے کورونا ویکسین لگوانے والا شخص چل بسا

لندن:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)عالمی وبا کورونا وائرس کی پہلی تصدیق شدہ ویکسین لگوانے والے پہلے برطانوی شہری انتقال کر گئے ،تاہم 81سالہ ولیم شیکسپیئر کے متعلق یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کی موت کا تعلق ویکسی نیشن سے نہیں۔غیر ملکی غیر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ولیم شیکسپیئر اس وقت خبروں کی زینت بنے تھے ،

جب انہوں نے فائزر کمپنی کی تیارکردہ دنیا کی پہلی تصدیق شدہ کورونا ویکسین لگوائی تھی۔رپورٹ کے مطابق ولیم شیکسپیئر گزشتہ کئی عرصے سے ایک بیماری میں مبتلا تھے، ان کا انتقال اسی اسپتال میں ہوا ہے، جہاں سے انہوں نے ویکسین لگوائی تھی۔کورونا ویکسین لگوانے کے بعد ولیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ویکسی نیشن کرانے کے بعد بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ولیم شیکسپیئر سے پہلے 91 سالہ مارگریٹ کینن نامی معمر خاتون کو کورونا ویکسین لگائی گئی تھی۔ دونوں افراد کو امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button