21 سال کی عمر میں مرغے نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
پینٹ نے گھر میں رہنے اور ٹی وی دیکھنے کو ترجیح دینا شروع کردی۔
واشنگٹن :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) عیش و عشرت سے بھرپور زندگی میں دنیا کی سب سے معمر ترین مرغے کی عمر 20 سال اور 272 دن تھی جب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس کا نام درج کیا تھا۔ یہ مرغا ناشتے میں کچھ خاص طور پر بلو بیری کے ساتھ دہی بھی تناول کرتا ہے۔ مرغے کے متعلق مزید پتہ چلا ہے کہ یہ ٹی وی دیکھنے کا شوقین بھی ہے۔چند روز قبل اپنی 21ویں سالگرہ منانے والے مرغے کی مالکہ مارسی پارکر ڈارون نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ ایک مرغے کی اوسط عمر 5 سے 8 سال تک ہوتی ہے۔ اس لیے میرے مرغے ’’ Peanut ‘‘ کی عمر حیران کن ہے اور یہ بڑی کامیابی ہے۔
ڈارون نے بتایا کہ اس کا مرغا منفرد شخصیت کا حامل ہے۔ یہ صحت مند ہے اور عیش و آرام سے زندگی گزارتا ہے مالکہ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ اگر پینٹ کو اپنا پسندیدہ ناشتہ، بلیو بیری اور دہی نہیں ملتا تو وہ اس وقت تک چیخنا بند نہیں کرتا جب تک میں اس کے لیے اس کا یہی ناشتہ نہ لے آؤں۔ڈارون نے اس مرغے کے ساتھ شروع سے اپنی کہانی بیان کی اور بتایا مجھے فارم میں ایک انڈہ پڑا ہوا ملا۔ پہلے میں نے سوچا کہ یہ سڑا ہوا خراب انڈہ ہے۔ میں نے اسے اٹھایا اور اسے کچھوؤں کے پاس پھینکنے ہی والی تھی کہ وہ اسے کھا لیں کہ میں نے خول کے اندر سے آواز سنی۔ آواز سن کر میں نے اس انڈے کوتوڑا تو یہ مرغا نکل آیا۔ وہ میرے گیلے اور لرزتے ہوئے ہاتھ پر بیٹھ گیا۔
میں نے اسے دوسرے مرغی کے چوزوں کے ساتھ چھوڑ دیا لیکن دوسرے چوزوں کی ماں نے اسے اپنے قریب نہ پھٹکنے دیا۔ اس لیے میں نے اس کا خیال خود رکھنے کا فیصلہ کیا۔ میں سے اپنے گھر لے آئی اور اسے گرم چراغ کے نیچے رکھا۔ اسے کھانا پینا سکھایا۔ یہ بہت چھوٹا تھا، اس لیے میں نے اسے Peanut (مونگ پھلی) کہنا شروع کردیا۔یہ پینٹ Peanut آج 21 سال بعد بھی زندہ ہے۔ ہم کچھ بلیوں اور کتوں کے ساتھ ایک ہی کمرے میں شریک ہوتے ہیں۔ مجھے یاد ہے جب میں نے اسے کھیلنے اور بھاگنے کے لیے باہر صحن میں لے جانے کی کوشش کی تو دوسری مرغیوں نے اس کے ساتھ رہنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد پینٹ نے گھر میں رہنے اور ٹی وی دیکھنے کو ترجیح دینا شروع کردی۔
View this post on Instagram



