بین الاقوامی خبریںدلچسپ خبریںسرورق

دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے اور بلند جھولے کا افتتاح اکتوبر میں کیا جائے گا

دبئی،26؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے اور بلند جھولے کا افتتاح 21 اکتوبر 2021 کو #دبئی میں کیا جائے گا۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے بلند ترین #جھولے عین دبئی کے جنرل مینیجر #رونالڈ ڈریک نے میڈیا کو بتایا کہ اس جھولے کا نام عین دبئی رکھا گیا ہے جو دبئی کے بلو آئی لینڈ میں واقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ 250 میٹر بلند اس جھولے کی تعمیر میں 11 ہزار ٹن سٹیل کا استعمال کیا گیا ہے۔

جھولے میں 48 کیبن اوربیک وقت 1750 سیاحوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔انہوں نے بتایا کہ جھولے میں موجود کیبنز کو تین مختلف کیٹگریز عین #دبئی ویوز، عین دبئی فیملی پاس اور عین دبئی فیملی پاس پلس میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ جھولے میں بیٹھ کر دلفریب نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ٹکٹ کی قیمت کا 130 درہم سے 450 درہم تک رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

رونالڈ ڈریک کا کہنا ہے کہ اس جھولے کا 1 چکر تقریبا 38 منٹ میں مکمل ہو گا جبکہ 2 چکر مکمل ہونے کا دورانیہ تقریبا 76 منٹ ہو گا اور بلند ترین مقام اور بادلوں سے بھی اوپر سے نظارا کرنا ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے کسی خواب سے کم نہیں ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button