لاعلاج مرض سے پریشان بھاجپا لیڈر نے اہل خانہ سمیت خودکشی کرلی
بی جے پی کے ایک لیڈر اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ زہریلی چیز کھا کر خودکشی کرلی
بھوپال، 27جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) ایم پی کے ودیشا ضلع ہیڈ کوارٹر میں بی جے پی کے ایک لیڈر اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ زہریلی چیز کھا کر خودکشی کرلی ہے۔ وہ اپنے دونوں بیٹوں کی لاعلاج بیماری سے پریشان تھا۔ خودکشی کرنے سے پہلے اس نے فیس بک پر پوسٹ بھی ڈالی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق کل شام بی جے پی لیڈر سنجیو مشرا اپنے خاندان کے ساتھ گھر پر تھے۔ خودکشی سے کچھ دیر پہلے انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بھی ڈالی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے گھر کا دروازہ بند کر کے گھر والوں کے ساتھ زہریلی چیز کھالی۔
دونوں بچوں اور میاں بیوی کو تشویشناک حالت میں ضلع اسپتال لایا گیا۔ جہاں پہلے دونوں بیٹے اور بعد میں سنجیو مشرا، پھر ان کی بیوی نے دم توڑ دیا۔ سنجیو مشرا بی جے پی کے درگا نگر کے منڈل نائب صدر اور سابق کونسلر تھے۔ کلکٹر اوماشنکر بھارگو نے کہا کہ سنجیو مشرا کے بچوں کو لاعلاج بیماری تھی۔جیسا کہ انہوں نے اپنے سوسائڈ نوٹ میں لکھا ہے،میں بچوں کو نہیں بچاپارہا ہوں، میں مزید زندہ نہیں رہنا چاہتا۔ انہوں نے دروازہ بند کیا اور سلفاس کی گولیاں کھالی۔ فیس بک پر ڈالی گئی پوسٹ کو دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور دروازہ توڑ کر تمام کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں بھاجپا لیڈر کی موت ہوچکی تھی۔ پولیس نعش قبضے میں لے کر ضروری کاروائی میں مصروف ہے۔



