قومی خبریں

پہلوان قتل کیس: سشیل کمار کے4 ساتھی گرفتار،کالاجٹھیڑی گینگ پرلگایاگیامکوکا

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اولمپک تمغہ فاتح سشیل کمار کے چار ساتھیوں کو چھترسال اسٹیڈیم میں ہوئے جائیداد کے مبینہ تنازعہ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے جس میں 23 سالہ ایک پہلوان کی موت ہوگئی تھی۔پولیس نے بدھ کے روز بتایا کہ انہوں نے ملزم کی شناخت بھوپندر (38)، موہت (22)، گلاب (24) اورروہتک ضلع کے منجیت (29)کی شکل میں ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ لوگ کالا اسودا اور نیرج بانا گینگ کے سرگرم رکن ہیں اور ان کو منگل کی رات دہلی کے کنجھائولاعلاقے سے گرفتار کیا گیا۔دہلی پولیس کی روہنی ضلع کی خصوصی عملے کی ٹیم نے انٹلیجنس رپورٹ موصول ہونے کے بعد یہ گرفتاریاں کی۔

یہ تمام گرفتار افراد سشیل کمار کے ساتھی ہیں اور چھترسال اسٹیڈیم میں جھگڑے میں ملوث تھے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے سلسلے میں ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کردئے گئے ہیں۔

اس کیس کا تعلق 4 مئی کو اسٹیڈیم میں پیش آنے والے واقعے سے ہے جس میں پہلوان ساگر مارا گیا تھا اور اس کے دو دوست سونو اور امیت کمار زخمی ہوئے تھے ، ان پر سشیل کمار اور دیگر پہلوانوں نے حملہ کیا تھا۔ یہ جھگڑا ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں واقع ایک پراپرٹی کے تنازعہ کولے کر ہوا تھا۔

پولیس کے ڈپٹی کمشنر (روہنی) پرتوتیال نے بتایا کہ ضلع کے خصوصی عملے کو اطلاع ملی کہ کالا آساؤدا اور نیرج بونا گینگ سے تعلق رکھنے والے چار افراد اپنے ساتھی کالاسے ملنے گھیورا گاؤں آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اطلاع کی بنیاد پر ہماری ٹیم نے گھیرا ریلوے کراسنگ کے قریب جال بچھایا اور ایک خفیہ خبر کے ذریعے شناخت کرنے کے بعد چاروں کو پکڑ لیا۔

تفتیش کے دوران چاروں ملزمین نے سلسلہ وارطریقے سے واقعے کے بارے میں بتایا اور جرم میں ملوث دوسرے لوگوں کی معلومات بھی دی۔ڈی سی پی نے بتایا کہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے واقعے کی جگہ پرہی اپنی گاڑیاں اور اسلحہ چھوڑ دیا تھا۔

ادھر دہلی پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے کالا جٹھیڑی گروہ پرمکوکابھی لگادیا ہے۔ کالا جٹھیڑی گروہ بیرون ملک بیٹھ کر اپنا گروہ چلا رہا ہے۔ یہاں اس کے حواری دہلی، پنجاب، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش میں قتل، ڈکیتی اور بھتہ خوری جیسے جرائم کررہے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق کالا جٹھیڑی گروہ متنازعہ اراضی میں کاروبار کرتا ہے اور پھر ان اراضی پر قبضہ کرکے کمیشن کا کھیل کھیلتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button