قومی خبریں

پہلوان قتل کیس: سشیل کمار اور اس کے ساتھیوں نے 40 منٹ تک ساگر کو پیٹا ہزار صفحات کی چارج شیٹ میں ہوا خلاصہ

نئی دہلی/3 اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی پولیس نے سابق جونیئر قومی #ریسلنگ چیمپئن ساگر دھنکھر کے قتل کیس میں #سشیل کمار کے خلاف 1000 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی ہے۔ چارج شیٹ میں چونکا دینے والے انکشافات ہیں۔ سشیل کمار اور اس کے ساتھیوں نے #اسٹیڈیم کے دروازے کو اندر سے بند کر دیا اور ساگر دھنکھر اور دیگر کو 30-40 منٹ تک لاٹھیوں، ہاکی اور بیس بال کی بیٹ سے ماراتھا۔ #قتل کے معاملے میں دہلی پولیس کی جانب سے دائر چارج شیٹ میں یہ معلومات دی گئی ہے۔

دھنکھڑ اور اس کے چار دوستوں پر کمار اور دیگر نے 4 اور 5 مئی کی درمیانی رات جائیداد کے تنازعہ پر اسٹیڈیم میں حملہ کیا۔ بعد میں ساگر زخموں کی وجہ سے دم توڑ گیا۔ پولیس کی تفتیش سے معلوم ہوا کہ ساگر اور اس کے دوستوں کو دہلی میں دو مختلف جگہوں سے اغوا کر کے اسٹیڈیم لایا گیا جس کے بعد گیٹ کو اندر سے بند کر دیا گیا اور سیکورٹی گارڈز کو وہاں سے جانے کو کہا گیا۔

پولیس نے 1000 صفحات کی چارج شیٹ میں کہاکہ اسٹیڈیم میں تمام متاثرین کو گھیر لیا گیا اور تمام ملزمان نے انہیں بری طرح پیٹا۔ تمام متاثرین کو لاٹھیوں، ڈنڈوں، ہاکی، بیس بال کی بیٹ سے تقریبا 30 سے 40 منٹ تک مارا گیا۔ اس کیس کی تحقیقات کر رہی کرائم #برانچ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کچھ ملزمان وہاں بندوقیں لائے تھے اور متاثرین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button