قومی خبریں

سشیل کمار سے وابستہ ساگل دھنکڑ قتل کیس میں 11 واں ملزم گرفتار 

نئی دہلی:(اردودنیا/ایجنسیاں)اولمپک کھیلوں کے تمغہ یافتہ سشیل کمار سے وابستہ ساگر ڈھنکڑ قتل کیس میں پولیس نے 11 ویں ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ اس کیس میں پیشے سے جوڈو کوچ سبھاش کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں اب تک مجموعی طور پر 11 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ اس معاملے کا اہم ملزم بین الاقوامی پہلوان سشیل کمار ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ ساگر قتل کیس گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے سرخیوں میں رہا ہے۔ اب تک کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ سشیل کمار نے اپنا تسلط قائم کے لئے یہ واقعہ انجام دیا ۔ ساگر کے ساتھ دہلی کے چھترسال اسٹیڈیم کیمپس میں 4 مئی کی درمیانی شب سشیل اور کچھ دیگرپہلوانوں نے زبردست مار پیٹ ہوئی تھی ، بعد میں ساگر کی موت ہوگئی تھی۔
سشیل اور اجے کمار کی گرفتاری کے بعد عدالت نے ان دونوں کو 23 مئی کو چھ روزہ پولیس تحویل میں بھیج دیا تھا۔ پولیس نے سشیل پر ایک لاکھ جبکہ اس کے ساتھی اجے پر 50000 روپئے انعام رکھا تھا۔ سشیل کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیا گیا تھا۔ بعد میں سشیل اور اس کے ساتھی اجے عرف سنیل کو منڈکا سے گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button