اسپورٹس

ڈبلیو ٹی سی فائنل : میچ ڈرا ہونے پر فاتح کے انتخاب کا فارمولہ تیار کرے آئی سی سی : گاواسکر

ساوتھمپٹن ،22؍ جون : (اردودنیا/ایجنسیاں)سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر کا خیال ہے کہ اگر بارش کی وجہ سے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل ڈرا ہوا تو آئی سی سی کو فاتح کے انتخاب کے لئے کوئی راستہ تلاش کرنا چاہئے۔یہاں جاری میچ کے پہلے اور چوتھے دن بارش کی وجہ سے کھیل نہیں ہوسکا۔ خراب روشنی کے باعث کھیل کو بھی بار بار روکا گیا۔ ریزرو ڈے ہونے کے باوجود میچ ڈرا کی طرف گامزن ہے۔

گاوسکر نے کہا کہ اگر ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل ڈرا ہوا ہے تو فاتح کو منتخب کرنے کے لئے کچھ فارمولہ ہونا چاہئے۔ آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کو غور وفکر کے بعد اس پر فیصلہ لینا چاہئے۔آئی سی سی پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ اگر میچ ڈرا پر ختم ہوا تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دیا جائے گا۔ اس سیشن میں قواعد میں ترمیم ممکن نہیں ہے۔

گاوسکر نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ ڈبلیو ٹی سی کا فائنل ڈرا ہو گا۔ کسی فائنل میں پہلی بار مشترکہ فاتح ہوں گے۔ دو دن میں تین اننگز مکمل کرنا ممکن نہیں ہے۔گاوسکر نے کہا کہ آئی سی سی کو ٹینس اور فٹ بال جیسے ٹائی بریکر کے ذریعے فاتح کا انتخاب کرنا چاہئے۔ فٹ بال میں پنالٹی شوٹ آؤٹ ہیں۔ ٹینس میںپانچ سیٹ اور ٹائی بریکر ہوتا ہے۔ کچھ ایسا ہی طریقہ تلاش کرناچاہئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button