
دبئی ، 21اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یمن میں ایک حکومتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مآرب گورنری کے 8000 #یمنی خاندان اس سال بارش اور آندھی کے موسم سے متعدد کیمپوں میں بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور ان کی زندگی مزید خطرات کا شکار ہوگئی ہے۔ایک حالیہ رپورٹ میں گورنری میں ’آئی ڈی پیز‘ کیمپوں کے #انتظام کے لیے ایگزیکٹو یونٹ نے بتایا کہ مآرب گورنری میں گذشتہ 22 جولائی سے 18 اگست کے دوران مون سون ہواؤں اور بارش کے نتیجے میں مکانات کو نقصان پہنچا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پناہ گزین کیمپ شدید موسمی #تبدیلیوں کے اتار چڑھاؤ کو برداشت اور مزاحمت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اپنی فیلڈ ٹیموں اور کیمپ انتظامیہ کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں کہ بے گھر ہونے والے متعدد #خاندانوں کو پناہ گاہوں کو نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 210 خاندانوں کے گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں جبکہ 7 مکانات مکمل تباہ اور 634 خاندانوں کے گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ میں نشاندہی کی کہ متاثرہ خاندانوں کو سب سے نمایاں نقصان #خیموں اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچا ہے۔ بے گھر ہونے والے افراد کے پانی کے ٹینکوں اور سیوریج نیٹ ورک کو پہنچنے والا نقصان اس کے علاوہ ہے۔ آندھی اور بارش نے متاثرہ خاندانوں کے ذاتی سامان کو بھی نقصان پہنچایا۔



