تلنگانہ کے اسکولس میں یوگا سیشن متعارف،حکومت نے تعلیمی سال 2023-24 کیلئے اکیڈیمی کیلنڈر جاری کردیا
حکومت نے تعلیمی سال 2023-24 سے متعلق اول تا دسویں کلاسیس سے متعلق اکیڈیمک کیلنڈر جاری کردیا
حیدرآباد:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) حکومت نے تعلیمی سال 2023-24 سے متعلق اول تا دسویں کلاسیس سے متعلق اکیڈیمک کیلنڈر جاری کردیا ہے ۔ تازہ ترین تعلیمی کیلنڈر کے مطابق 12 جون 2023 ء کو اسکولس کی کشادگی عمل میں آئے گی اور 23 اپریل 2024 ء کو تعلیمی سال کا اختتام عمل میں آئیگا۔ ۔ جاریہ تعلیمی سال جملہ 229 کام کے دن رہیں گے ۔ 24 اپریل 2024 سے 11 جون 2024 ء تک گرمائی تعطیلات رہیں گی۔ 10 جنوری 2024 ء کو دسویں جماعت کا نصاب مکمل ہوجائے گا ۔
ایس ایس سی بورڈ امتحان کی ریویژن کلاسیس پری فائنل امتحانات کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ او تا 9 ویں جماعت کا نصاب 29 فروری 2024 ء کو مکمل ہوجائیگا اور مارچ 2024 ء میں ہونے والے SA-2 کے امتحان کیلئے نظر ثانی ریموڈیل ٹیچنگ تیاری کی جائے گی۔ مزید یہ کہ اس سال اسمبلی کے بعد تمام کلاسیس میں یوگا سیشن کیلئے 5 منٹ مختص کئے جائیں گے۔ 6 تا 9 جون 2023 ء بڈی باٹا پروگرام کا انعقاد کیاجائے گا۔ فارمینو اسمنٹ (FA)-1 کے امتحانات اس سال 31 جولائی سے ہون گے ۔
فارمیٹیو اسسمنٹ (FA)-2 کے امتحانات اس سال 30 ستمبر سے ہوں گے ۔ سمیٹیو اسسٹمنٹ (SA)-1 کے امتحانات اس سال 5 اکتوبر سے 11 اکتوبر منعقد ہوں گے ۔ فارمیٹیو اسسمنٹ (FA)-3 امتحانات جاریہ سال 12 ڈسمبر سے قبل فارمیٹیو اسسمنٹ (FA)-4 امتحانات 29 جنوری سے قبل سمیٹیو اسسمنٹ (SA)-2 امتحانات 8 تا 18 اپریل 2024 ء تک (اول تا نویں جماعت) پری فائنل (دسویں کلاس) کے امتحانات 29 فروری 2024 تک منعقد کئے جائیں گے اور ایس ایس سی بورڈ امتحانات ماہ مارچ 2024 میں منعقد کئے جائیں گے۔



