بین ریاستی خبریں

جیت کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ نے گورنر کو سونپا استعفیٰ، 15مارچ کو نئی حلف برداری کی توقع

لکھنؤ ، 11مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوپی اسمبلی میں جیت درج کرنے کے بعد راج بھون پہنچنے کے بعد سی ایم یوگی نے سب سے پہلے مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھائے۔ نیز انہوں نے گورنر کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ اس دوران سی ایم کو پٹیل کی طرف سے ناریل بھی ملا۔ اس کے ساتھ ہی سی ایم یوگی نے گورنر آنندی بین پٹیل کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔

قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یوگی آدتیہ ناتھ دیگر کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ ہولی سے عین قبل 15 مارچ کو عہدے اور رازداری کا حلف اٹھا سکتے ہیں۔

حلف برداری کی تقریب شاندار ہونے کی امید ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ کئی دیگر مرکزی وزراء اور بی جے پی کے تجربہ کار لیڈر بھی شرکت کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ نے پہلی بار گورکھپور صدر سیٹ سے اسمبلی الیکشن لڑا تھا اور بڑے مارجن سے جیت حاصل کی ۔

اس سیٹ پر بی جے پی کو 165499 ووٹ ملے ہیں۔ جب کہ دوسرے نمبر پر آنے والی ایس پی کی شوبھاوتی اپیندر دت شکلا کو 60896 ووٹ ملے،یوگی نے یہ سیٹ ایک لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے جیتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button