قومی خبریں

یوگی اور اکھلیش بچھڑے ہوئے 2 بھائی ، دونوں کی ذہنیت ایک:اسدالدین اویسی

جالون، 18 فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی اور سماج وادی پارٹی کو ایک ہی تھیلی کاچٹابٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ایس پی چیف اکھلیش یادو بچھڑے ہوئے2 بھائی ہیں اور دونوں کی ذہنیت ایک جیسی ہے۔

اویسی نے جمعہ کو جالون ضلع کے مادھو گڑھ اسمبلی حلقہ میں بھاگیداری پریورتن مورچہ کے امیدوار کے حق میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوگی-اکھلیش، دونوں کی ذہنیت ایک جیسی ہے، دونوں لوگ ظالم اور متکبر ہیں، یہ وہ نہیں کرتے۔

اپنے آپ کو لیڈر نہیں بادشاہ سلامت سمجھتے ہیں۔یوگی پر حملہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ سیاست میں بادشاہ بننے والے کو ہٹانا ضروری ہے، اب اسے ہٹا کر گھر میں بٹھانا ہوگا۔ انہوں نے ایس پی صدر اکھلیش پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک کو سیفئی بھیجنا ہوگا اور دوسرے کو گورکھپور میں رہنے کے لیے۔

اویسی نے کہا کہ اگر وہ انہیں گھر پر نہیں بٹھاتے ہیں تو یوپی کے دلت، پسماندہ، اقلیتی، پسے ہوئے غریبوں کو کبھی فائدہ نہیں ہوگا۔بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ بی جے پی والے ووٹ حاصل کرنے کے لیے مغلوں کو ہرانے کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغل مر چکے ہیں، ان کی ہڈیاں بھی پگھل گئی ہیں، لیکن الیکشن میں مغلوں کو لاتے ہیں، بی جے پی کو مغلوں کے ساتھ پاکستان یاد آتا ہے، اکھلیش کا بھی یہی حال ہے، وہ بولتے بوتے جناح پر آجاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button