اسپورٹس

انضمام الحق نے ہندوستانی نوجوان بلے بازوں کی تعریف کی

نئی دہلی،14اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے ہندوستانی نوجوان بلے بازوں کی تعریف کی ہے۔ #انضمام کا خیال ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں نے گزشتہ چند سالوں سے ہندوستانی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انضمام نے کہا ہے کہ ہندوستانی بیٹنگ کا بوجھ کچھ عرصے سے نوجوانوں نے اٹھایا ہے کیونکہ سینئر کھلاڑی اچھی فارم میں نہیں ہیں۔ہندوستانی ٹیم نے حالیہ برسوں میں متعدد نوجوان کھلاڑیوں کو دیکھا ہے جنہوں نے شاندار کارکردگی دی ہے۔

رشبھ پنت، کے ایل راہل، مینک اگروال،شبھمن گل اور ہنومن وہاری نے #کرکٹ کے اعلیٰ ترین #فارمیٹ میں اچھا کھیلا ہے۔اپنے یوٹیوب چینل پر انضمام الحق نے کہا کہ #نوجوان بلے بازوں نے غیر ملکی دوروں میں گزشتہ دو سالوں میں ہندوستان کی #فتوحات میں شاندار #کھیل دکھایا ہے۔انضمام نے کہاکہ پچھلے کچھ سالوں میں ہندوستانی بیٹنگ کا بوجھ نوجوانوں کے کندھوں پر ہے۔ کے ایل راہل، رشبھ پنت اور یہاں تک کہ رویندرا جڈیجہ نے ضرورت پڑنے پر مڈل آرڈر میں اچھا کھیلا۔

انہوں نے ہندوستانی بیٹنگ کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ ان نوجوانوں نے بیرون ملک دوروں میں ہندوستانی فتوحات میں بہت مدد کی ہے۔ہندوستان کے آسٹریلیا کے دورے میں رشبھ پنت نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پنت نے ہندوستان کی سیریز جیت میں بلے سے زبردست کھیل دکھایا۔ رویندر جڈیجہ نے گیند اور فیلڈنگ کے ساتھ ساتھ بلے کے ساتھ بھی اپنا نیا کردار اچھا ادا کرنا شروع کر دیا ہے۔ کے ایل راہل نے انگلینڈ کے دورے میں اب تک کھیلے گئے دونوں ٹیسٹ میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button