سرورققومی خبریں

بی جے پی ممبران پارلیمنٹ پربھڑکی جیابچن- کہا بددعا دیتی ہوں کہ آپ لوگوں کے برے دن جلد آئیں گے

نئی دہلی، 20 دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) راجیہ سبھا میں آج سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ جیا بچن نے بی جے پی اور مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ دراصل ایس پی ایم پی جیا بچن کی ٹریژری بنچ پر بیٹھے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ گرما گرم بحث ہوئی۔

اس دوران جیا بچن بی جے پی ان ممبران پارلیمنٹ پر غصے میں آگئیں۔ انہوں نے کہا کہ تمہارے برے دن بہت جلد آنے والے ہیں۔ بہت غصے میں نظر آنے والی جیا بچن نے کہا کہ مجھ پر ذاتی حملہ ہوا، میں آپ پر لعنت بھیجتی ہوں کہ آپ لوگوں کے برے دن آئیں گے۔

تم نے ہمارا گلا گھونٹ دیا، تم لوگ بھاگو۔ جیا بچن نے اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران سے بھی کہا کہ آپ کس کے سامنے بین بجا رہے ہیں۔

جیا بچن نے کہا کہ ایوان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بہت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو اپنے ساتھیوں کی عزت نہیں تو ہمارا گلا گھونٹ دو، آپ ہمیں بولنے نہیں دے رہے ہیں۔

چیئرمین سے اپیل کرتے ہوئے جیا نے کہا کہ میرے اور میرے کیریئر کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے گئے اور ایسے ارکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button