بین الاقوامی خبریں

یوٹیوب نے ڈس لائیک کے اعداد و شمار عوام کی نظروں سے اوجھل کردیے

نیویارک،12نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب youtube نے صارفین کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے کسی ویڈیو پر ڈس لائیک کے اعداد و شمار عوام کی نظروں سے اوجھل کردیے ہیں۔

گوگل کی 2 ارب سے زائد صارفین والی اس ویڈیو شیئرنگ سائٹ کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد ڈس لائیک اٹیک کے ذریعے ہراساں کرنے کی مہمات کی روک تھام کرنا ہے، یوٹیوب کے مطابق یہ تبدیلی بتدریج تمام صارفین کو دستیاب ہوگی۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

اس ڈس لائیک بٹن کا مقصد ناظرین کی جانب سے کسی ویڈیو کے مواد پر اپنی ناخوشی کا اظہار کرنا ہے۔2021 کے شروع میں ڈس لائیک بٹن میں اس تبدیلی کا تجربہ کیا گیا تھا اور کمپنی کے مطابق اس نے دریافت کیا کہ اس بٹن کے ذریعے چھوٹے کریٹیئرز اور لوگوں کو غیر مناسب طور پر ڈس لائیک اٹیک کا بنایا جاتا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ ہوسکتا ہے کہ کچھ افراد اس تبدیلی سے اتفاق نہ کریں مگر ہمارا ماننا ہے کہ یہ ہمارے پلیٹ فارم کے لیے درست قدم ہے۔کمپنی کے مطابق اس قدم کا مقصد سروس میں صارفین کے تحفظ اور احترام کو بہتر بنانا ہے اور اس حوالے سے مزید اقدامات مستقبل قریب میں کیے جائیں گے۔

یوٹیوب نے بتایا کہ ہمارا کام ابھی مکمل نہیں ہوا اور اس حوالے سے مزید کام جاری رکھا جائے گا، اب ڈس لائیک بٹن تو موجود ہوگا مگر اس کا کاؤنٹ صرف ویڈیو پوسٹ کرنے کا والا ہی دیکھ سکے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button