سرورقفلمی دنیا

 اہلیہ کے الزامات پر یو یو ہنی سنگھ نے خاموشی توڑ دی

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بالی ووڈ کےمشہور #گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے اپنی اہلیہ کی جانب سے لگائے جانے والے تشدد کے الزامات پر خاموشی توڑ دی۔ #یویو ہنی سنگھ نے #سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک تفصیلی پوسٹ شیئر کی جس میں اہلیہ کی جانب سے لگائے جانے والے تمام تر الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا گیا۔ہنی سنگھ نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں ان پر کڑی تنقید کی گئی لیکن وہ خاموش رہے لیکن اب ایسا معاملہ ہوگیا ہے کہ مجھے اپنی خاموشی توڑنی پڑے گی۔
انہوں نے لکھا کہ میرے ساتھ 20 برس گزارنے والی #اہلیہ نے میرے اہلِ خانہ پر سنگین الزامات لگائے ہیں، میرے بوڑھے والدین اور چھوٹی بہن پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ ایک دہائی سے ان کی اہلیہ ان کی ہر میٹنگ اور #شوٹنگ کا حصہ رہی ہیں۔
گلوکار نے ان الزامات کی تردید تو کی لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ان کا معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے لہذا وہ اس پر زیادہ بات نہیں کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے، سچ اور جھوٹ جلد سب کے سامنے ہوگا۔خیال رہے کہ #ہنی سنگھ کی اہلیہ شالنی تلوار نے ان پر اور ان کے اہل خانہ پر تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

#شالینی کی جانب سے 120 صفحات پر مشتمل پٹیشن عدالت میں جمع کروائی گئی جس میں ہنی سنگھ پر متعدد الزامات عائد کیے گئے۔ہنی سنگھ کی اہلیہ نے کہا کہ انہیں اپنی #شادی کے دوران یہ محسوس ہوا ہے کہ وہ کوئی جانور ہیں اور ان کے ساتھ بہت ہی برا برتاؤ رکھا گیا۔
انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں پروٹیکشن آف ویمن فرام ڈومیسٹک وائلینس ایکٹ کے تحت 10 کروڑ روپے کا معاوضہ دلوایا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button