بین ریاستی خبریں

دہشت گردی کے الزام میں ممبئی کے ناگپاڑہ سے ذاکرگرفتار

ممبئی، 18 ستمبر: (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک میں دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ آج مہاراشٹرا اے ٹی ایس اور ممبئی کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم نے جنوبی ممبئی کے ناگپاڑہ علاقے سے ایک مشتبہ دہشت گرد کو حراست میں لیا ہے۔ مشتبہ  ملزم  کا نام ذاکر بتایا جا رہا ہے۔ بڑی بات یہ ہے کہ دھراوی کے علاقے سے گرفتار جان محمد شیخ کے ساتھ ذاکر کا تعلق منظر عام پر آیا ہے۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group.

کہا جا رہا ہے کہ مشتبہ ملزم ذاکر نے جان محمد شیخ سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کی ڈلیوری لینے کو کہا تھا۔ ذاکر کی گرفتاری بہت اہم ہے، کیونکہ اس کے قریب سے مزید روابط مل سکتے ہیں۔ اب اس بات کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ آخر ذاکر کس کے احکامات پر عمل کر رہا تھا اور کس کے حکم پر جان محمد شیخ سے اسلحہ اور دھماکوں کی ڈلیوری کیلئے کہہ رہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button