بین ریاستی خبریں

کانپور میں زیکا وائرس کا دھماکہ: 30 نئے مریضوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد 66 تک پہنچی

کانپور ،05؍ نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانپور میں مزید 30 افراد زیکا وائرس zika virus سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ضلع میں زیکا وائرس کے مریضوں کی تعداد 66 ہو گئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ وشاک جی ائیر نے جمعہ کو کہا کہ کانپور میں مزید 30 لوگوں میں زیکا وائرس کا انفیکشن پایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں زیکا وائرس کے انفیکشن کا پہلا کیس 23 اکتوبر کو سامنے آیا تھا، جب ہندوستانی فضائیہ کا ایک افسر اس کی زدمیں آیا تھا۔ ایئر فورس سینٹر کے آس پاس کے لوگوں کے نمونے جمع کیے گئے، جنہیں جانچ کے لیے لکھنؤ کی کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی بھیج دیا گیا تھا۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group

ائیر نے کہا کہ زیکا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں 45 مرد اور 21 خواتین شامل ہیں۔ یہ وائرس مچھروں سے پھیلتا ہے۔ مچھروں کے خاتمے کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت کی ٹیم بخار کے مریضوں اور شدید بیمار افراد کو نشان زد کر کے ان کا علاج کر رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے حکام کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ نگرانی اور وائرس کی جانچ کے لیے گھر گھر جاکرنمونے لینے کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی زیکا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button