دلچسپ خبریںسرورق

بغیر ٹانگوں والے ایتھلیٹ Zion Clark نے 2 ریکارڈ اپنے نام کرلیے-حیران کن ویڈیو وائرل

لاس اینجلس:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ٹانگوں کے بغیر پیدا ہونے والے امریکی ایتھلیٹ نے ہاتھوں کی مدد سے لمبی باکس جمپ لگا کر اور تین منٹوں سب سے زیادہ ڈائمنڈ پش اپس لگا کر گینیز عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز کے اعلان کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے کلارک Zion Clark نے دونوں ریکارڈ اپنے نام کیے۔ زائن کلارک نے سب سے پہلے باکس جمپنگ کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ پہلی کوشش میں انہوں نے 24 انچز کی چھلانگ لگائی، پھر 30 انچز کی اور آخر میں 33 انچز کی چھلانگ لگا کر ریکارڈ سیٹ کیا۔

اس کے بعد کلارک نے ڈائمنڈ پش اپس کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کی کوشش کی۔ پہلی کوشش میں وہ بہتر کارکردگی نہیں دِکھا سکے جبکہ دوسری کوشش میں انہوں نے تین منٹ کے اندر 248 پْش اپس لگا لیں۔ گینیز حکام سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پْش اپس ذہن کا کھیل تھا۔ کلارک کوڈل ری گریشن سِنڈروم کی وجہ سے بغیر ٹانگوں کے پیدا ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button