بین ریاستی خبریں

ا تراکھنڈ کی صوبائی حکومت ہڑتال و احتجاج پر سخت

ملازمین کی خدمات منسوخ کرکے نئی بھرتیوں کا دیا عندیہ

دہرادون :(اردودنیا.اِن)اگر ریاست میں کرونا بحران میں کسی بھی ملازم نے ہڑتال یا احتجاج میں حصہ لیا تو ، اس کی خدمات فوری طور پر ختم کردی جائے گا۔ ملازمت سے برطرف کیے جانے والے ملازمین کی جگہ نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔احتجاج یا مظاہرہ میں شرکت کی پاداش میں وبائی یکٹ کے سیکشن کے تحت الگ سے مقدمات ہوں گے ۔وزیراعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت نے کہا ہے کہ کرونا کے پیش نظر ، اگر طبی اور ضروری خدمات کے تحت کام کرنے والا کوئی ملازم ہڑتال یا تحریک میں حصہ لیتا ہے ،

اس کے خلاف وبائی ایکٹ کی دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضروری خدمات میں کام کرنے والے تمام ملازمین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس وبائی دور میں ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں ہڑتال اور مظاہرہ کرنے والے ملازمین کی خدمات منسوخ کرکے نئی تقرری کی جائے گی ۔ وزیر اعلی نے چیف سکریٹری کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں مناسب کارروائی کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button