بین ریاستی خبریں

ابوعاصم اعظمی : کشمیر سے پیار لیکن کشمیریوں کو کوئی اپنانے کو تیار کیوں نہیں

ابوعاصم اعظمی : کشمیر سے پیار لیکن کشمیریوں کو کوئی اپنانے کو تیار کیوں نہیں

کشمیر ممبئی : (اردودنیا.اِن)ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کشمیر میں اپنے اہل و عیال کے ساتھ سیاحتی دورہ کے دوران کشمیر کے حالات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کشمیر سے آرٹیکل 370 اور 35a ہٹائے جانے کوغیرقانونی قرار دیا اور کہا کہ کشمیر سب کو پسند ہے لیکن کشمیری کی کسی کو کوئی ضرورت نہیں ہے

کشمیر میں دہشت گردی پھیلا کربے قصوروں کو موت کے گھاٹ اتار دینا بھی بزدلی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کشمیریوں کو بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے کشمیر میں ہندو محفوظ نہیں ہے ایسا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے لیکن جب میں یہاں آیاتومجھے ایسا محسوس نہیں ہوا میری ہندوؤں سے گزارش ہے کہ وہ ایک مرتبہ کشمیر سیاحت کے لئے ضرور آئے کشمیری آپ کے منتظر ہے ابوعاصم اعظمی نے ہندو مسلم اتحاد کا پیغام عام کرتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ آج ملک کو مضبوط کرنے کے لئے بھائی چارہ کافی ضروری ہے

کشمیر میں امن وامان ہے لیکن اس میں کشیدگی اوردہشت گردی پھیلانے کی کوشش کی جاتی ہے آج جب میں کشمیر کے سرینگر سے یہاں کوچ کر رہا تھا ہر پانچ منٹ میں مجھے فوج کی گاڑیاں گشت کرتے ہوئے نظر آئی اس سے ملک کے کشمیری عوام کو دہشت زدہ کیا جارہا ہے جب کشمیر میں امن ہے تو فوج کی یہ اضافی نقل و حمل کیوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button