بین ریاستی خبریں

اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ کی پھر زبان پھسلی,امریکہ نے ہم پر 200 سال حکومت کی

سی ایم راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی
وزیراعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت

نئی دہلی2: (اردودنیا.اِن)اترا کھنڈ کے وزیراعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت ، جو پھٹے ہوئے جینز سے متعلق اپنے بیان پر پورے ملک میں تنقید کا سامنا کر رہے ہیں،کی ایک بار پھر زبان پھسل گئی ہے۔ اتوار کے روز ، سی ایم تیرتھ سنگھ راوت کی ایک ویڈیوسامنے آئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ امریکہ نے ہم پر 200 سال حکومت کی ہے۔ دراصل سی ایم راوت ایک پروگرام کے دوران اپنے خطاب کے ذریعے عوام میں ہندوستان میں کورونا کی حالت کے بارے میں بتا رہے تھے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہاہے کہ بھارت کورونا کے معاملے میں دیگر ممالک سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ مزید ، سی ایم راوت نے کہاہے کہ امریکہ ، جس نے ہم کو200 سال غلام بنایا اور دنیا پر حکمرانی کی ، وہ اس وقت جدوجہد کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ ، سی ایم راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی اور کہاہے کہ انہوں نے ہمیں بچانے کے لئے کام کیا ہے۔ سی ایم راوت نے پھٹی جینز کے بارے میں ایک بیان دیا ہے جس پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم بعد میں سی ایم راوت نے بھی معافی مانگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button