بیونس آئرس : ارجنٹینا میں اسقاط حمل کو قانونی حیثیت دینے کے لئیطویل عرصے سے جاری جدوجہد کو مدِ نظر رکھتے ہوئیارجنٹینا کی پارلیمنٹ نے بدھ کے روز اسقاط حمل کو قانونی حیثیت دینے والے قانون کو منظور کر لیا ہے۔ایسا کرنے والا ارجنٹینا پہلا لاطینی امریکی ملک ہے۔ارجنٹائن میں یہ قانون اس لئے بھی تاریخی ہے کیونکہ ملک کی خواتین طویل عرصے سے اس قانون کو منظور کرنے کا مطالبہ کررہی تھیں ، جو اب بالآخرپورا ہو گیا ہے۔