نئی دہلی : (اردودنیا.اِن)نیا تعلیمی سیشن یکم اپریل سے شروع ہوگا۔ ادھر ملک میں کورونا کی بڑھتی ہوئی رفتار نے ریاستی حکومتوں کی تشویش کو بڑھا دیاہے۔انتخابی ریلیاں جم کرہورہی ہیں۔وہاں بھیڑجمع ہے۔لیکن کچھ جگہوں پرکوروناکی وجہ سے اسکول بندکیے جارہے ہیں۔مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر (کچھ حصوں میں) ، دہلی ، پنجاب اور چھتیس گڑھ سمیت 9 ریاستیں یکم سے آٹھویں تک اسکول بندکررہی ہیں۔
تاہم بہار اور ہریانہ میں پہلی جماعت سے بارہویں تک کی کلاسز جاری رہیں گی۔ راجستھان حکومت نے اگلے احکامات تک اسکولوں کو یکم سے پانچویں تک بند کردیاہے۔ کلاس 6 سے اوپر والے اسکولوں میں ضلعی کلکٹر اس کے مطابق فیصلہ کریں گے۔مدھیہ پردیش میں ، یکم سے آٹھویں تک کے تمام سرکاری اورپرائیوٹ اسکول 15 اپریل تک بند رہیں گے۔



