بین الاقوامی خبریں

اقوام متحدہ حوثی خطرے کو روکنے کی ذمہ داری نبھائے: سعودی عرب

اقوام متحدہ حوثی خطرے کو روکنے کی ذمہ داری نبھائے: سعودی عرب

سعودیالریاض: (ایجنسی)سعودی عرب نے اقوام متحدہ سے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں سے لاحق خطرے کو روکنے کی ذمہ داری نبھانے کا کہا ہے۔نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مندوب نے سیکیورٹی کونسل کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرے کا سدباب کیا جائے۔ سعودی عرب کے مندوب عبداللہ المعلمی نے اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے کہ وہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے خطرے کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داری نبھائے۔

سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے تمام رکن ممالک سے حوثی ملیشیا کے دہشت گردانہ اقدامات کی شدید مذمت کرنے کا کہا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کے جنگجو بین الاقوامی قوانین اور سیکیورٹی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن سے سعودی عرب پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔

خط میں حوثیوں کے ابہا ایئر پورٹ پر حالیہ ڈرون حملے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس میں ایک مسافر جہاز کو آگ لگ گئی تھی۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے دہشت گردانہ اقدامات کا شمار ’جنگی جرائم‘ میں ہوتا ہے جن میں عوامی انفراسٹرکچر اور سویلین کو نشانہ بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button