
الہدیٰ ویلفیئر سوسائٹی نارائن پیٹ کے زیر اہتمام ریاستی سطح کا آن لائن تحریری مقابلہ
نارائن پیٹ: 11/ جنوری( اردودنیانیوز)الہدیٰ ویلفیئر سوسائٹی نارائن پیٹ کے زیراہتمام یوم جمہوریہ ہند کے موقع پر آن لائن ریاستی سطح پر تحریری مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔ جسمیں جونئیر سطح (چھٹویں جماعت تا دہم جماعت) کیلئے عنوان ” قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کا کردار” رکھا گیا ہے۔ جب کے سینئر سطح (انٹر اور ڈگری) کے طلباء کیلئے” تحریک آزادی میں صحافت کا رول”” کے عنوان سے تحریری مقابلہ آن لائن رکھا گیا ہے۔
اس تحریری مقابلہ میں آن لائن رجسٹریشن اپنا تحریری مقابلہ بھیجنے کی آخری تاریخ 22 جنوری 2021 مقرر ہے۔ واضح رہے کہ طلباء آن لائن ہی اپنا تحریری مقالہ کی فائلیں گوگل فارم کے ذریعہ بھیج سکتے ہیں اس لنک کو امیدوار کے واٹس ایپ گروپس میں بھی شئیر کیا جائے گا۔ مضمون نویسی مقابلہ میں عنوان سے متعلق کم از کم 500 الفاظ کی حد مقرر ہے۔ مقابلہ میں حصہ لینے والے طلباء اپنے مقالہ روانہ کرنے کے ساتھ ساتھ اسکول یا کالج سے متعلق آئی ڈی کارڈ بھی روانہ کریں۔ تحریری مقابلہ جیتنے والے کو آن لائن سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا. امیدواروں کے لے آن لائن گوگل فارم کے ذریعے مضمون نویسی مقابلہ پیر کے روز سے شروع کیا گیا ہے۔ اور اپنے اپنے مقالہ روانہ کرنے کی آخری تاریخ 22 جنوری مقرر کی گی ہے ہے ۔
مزید تفصیلات کیلئے ان نمبرات 9703383351′ 9030060421′ 9032755194′ 9550180404 پر ربط کریں یا
alhudawelfaresocietynrpt@gmail.com میل کریں



