قومی خبریں

الیکشن کمیشن نے بنگال میں پانچ افسران کاتبادلہ کیا

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس (اے ڈی جی) سمیت پانچ افسران کے تبادلے کا حکم دیا ہے۔کمیشن نے کہا ہے کہ ان عہدیداروں کو انتخابات سے متعلق کوئی ذمہ داری نہیں دی جانی چاہیے۔سرکاری ذرائع نے جمعرات کے روز بتایاہے کہ افسران میں مغربی زون کے اے ڈی جی سنجے سنگھ ، جنوبی کولکاتہ کے ڈپٹی کمشنر پولیس (ڈی سی پی)سدھیر نیلکنت شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان عہدیداروں کے بارے میں شکایات موصول ہوئی ہیں اور ان کے تحت آنے والے علاقوں سے بھی تشددکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ریاست میں 27 مارچ سے آٹھ مرحلوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔کمیشن نے عائشہ رانی کو انتخابات ختم ہونے تک چیف سکریٹری کے دفتر سے وابستہ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

کمیشن نے راجیش کمار کو بطور اے ڈی جی ویسٹ ریجن،جویاشی داس گپتا کو جھرگرام ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر،آرجیت سنہا کو ڈائمنڈ ہاربر اور دیباشیش دھر کوچ بہار کے سپرنٹنڈنٹ پولیس اور آکاش مگھاریا کو ڈی سی پی ، کولکاتہ تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button