سرورققومی خبریں

امریکہ سے طبی اور امدادی سامان کی پہلی کھیپ ہندوستان پہنچی

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)کوویڈ 19 کی وبا سے لڑنے میں مدد کیلئے امریکہ سے بھیجی گئی سیکڑوں آکسیجن سلنڈر اور ریگولیٹرز ہنگامی طبی اور امدادی سامان کی پہلی کھیپ جمعہ کو ہندوستان پہنچ گئی۔امریکی فضائیہ کا سب سے بڑے جنگی طیارے میں سے ایک، سی 5 ایم سپر گلیکسی طبی سامان اور دیگر امدادی سامان کے ساتھ دہلی پہنچا۔امریکی سفارتخانے نے ٹویٹ کیاکہ ایمرجنسی کووڈ 19 امدادی سامان کی پہلی کھیپ امریکہ سے پہنچ گئی ہے۔

امریکہ ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہے، ہم کووڈ19 کے خلاف مل کر لڑیں گے۔وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستان اور امریکہ کے مابین صحت سے متعلق عالمی وبائی مرض سے موثر انداز میں نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔ میں امریکہ کے ریگولیٹرز کے ساتھ 423 آکسیجن سلنڈر اور دیگر طبی سامان کے تحفے کی بہت تعریف کرتا ہوں۔

ہندوستان کورونا وائرس وبا کی دوسری لہر کا مقابلہ کر رہا ہے، دنیا کے بہت سے ممالک نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے طبی اور امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ہندوستان کو امداد بھیجنے والے اہم ممالک میں روس، فرانس، جرمنی، آسٹریلیا، آئر لینڈ، بیلجیم، رومانیہ، لکسمبرگ، سنگاپور، پرتگال، سویڈن، نیوزی لینڈ، کویت اور ماریشس شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button