تلنگانہ کی خبریں

امریکی کمپنی ماس میوچیول حیدرآباد میں اپنا یونٹ قائم کریگی

 

حیدرآباد:(اردودنیانیوز) شہرحیدرآباد میں ایک اور کمپنی نے اپنا یونٹ قائم کرتے ہوئے سرمایہ کاری سے اتفاق کیا ہے ۔حیدرآباد میں حالیہ دنوں میں متعددبیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے ،اب تک امیزون،گوگل،فیس بک، ایپل،فیاٹ کارس جیسے سرکردہ اداروں کو یہاں پر یونٹس کے قیام اور سرمایہ کاری کے لئے کامیابی کے ساتھ راغب کرنے والی ریاستی حکومت کو آج اس وقت ایک اور اہم کامیابی حاصل ہوئی جب ایک اور بین الاقوامی کمپنی ماس میوچیول سرمایہ کاری کے لئے آگے آئی۔یہ کمپنی اب شہر حیدرآباد میں اپنا گلوبل کیپابلیٹی سنٹر قائم کرے گی اورایک ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گی۔اس خصوص میں تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔انہوں نے کہاکہ اس سرکردہ امریکی کمپنی کا امریکہ کے باہر یہ پہلا سنٹرہوگا۔ ماس میوچول ، حیدرآباد کا انتخاب کررہی ہے ،یہ سب تلنگانہ حکومت کا سرمایہ کار دوست پالیسیوں کانتیجہ ہے ۔ ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں عالمی معیار کی تنظیم کے قیام کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر ماس ماسٹیوئل انڈیا کے سربراہ روی تنگیرالا کی تعریف کی ۔ ” انہوں نے ٹوئیٹ کے ساتھ تصاویر بھی پوسٹ کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button