بین الاقوامی خبریں

انوکھا حق مہر: گہنوں کے بجائے دلہن کا شوہر سے بطور مہر کتابوں کا مطالبہ

پشاور: (ایجنسیاں)پاکستان کے شمالی مغربی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان سے تعلق رکھنے والی نائلہ شمال صافی نامی دلہن نے اپنے حق مہر میں سونے چاندی اور دیگر زیورات کی بجائے ایک لاکھ روپے کی کتابوں کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا نکاح سجاد ڑوندون سے ہوا ہے۔

پاکستانی نیوز چینل نے دلہن کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں نائلہ کے حوالے سے بتایا کہ ہرعورت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زیورات اور رقم کا مطالبہ کرے لیکن میں نے کتابوں کا مطالعہ اسی لئے کیا کہ ہمیں کتابوں کی قدر کرنی چاہئے۔نائلہ شمال نے حق مہر میں کتابیں مانگنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے سبب ہم کتابیں نہیں خرید سکتے اور ایسا کرنے کی ایک وجہ غلط رسومات کا خاتمہ ہے۔ دلہن کا کہنا تھا معاشرے میں غلط رسومات کی وجہ سے ہماری زندگی روزبروز عذاب بنتی جا رہی ہے ۔

حق مہر
SAJJAD JWANDUN

ان کا کہنا تھا کہ سونا اور پیسہ ہر عورت مانگتی ہے لیکن ایک لکھاری ہونے کے ناطے سے میں اس لیے کتابیں مانگی ہیں کہ اگر ہم کتابوں کی قدر نہیں کریں گے تو دوسروں کو کیسے ترغیب دیں گے۔ نائلہ شمال صافی نے کہا حق میں کتابیں مانگنے کی اصل وجہ یہ بھی ہے کہ ہم دوسروں کو نصیحت پر عمل کرنے کا کہہ سکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button