سرورققومی خبریں

انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن زندہ ہے ، ایمس نے موت کی رپورٹ کی تردید کی

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا وائرس کی وجہ سے انڈرورلڈ ڈان چھوٹا راجن کی موت کی اطلاع غلط ثابت ہوئی ہے۔ ایمس کے ایک عہدیدار نے ان کے زندہ رہنے کی تصدیق کی ہے ، جب کہ چھوٹا راجن کی موت کی اطلاع آئی تھی ۔ چھوٹا راجن کو کرونا پازیٹو ہونے کے بعد علاج کے لئے حالیہ دنوں ایمس اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

چھوٹا راجن تہاڑ جیل میں قیام کے دوران کورونا پازیٹو ہو گیا تھا۔اس کی رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد اسے اپریل کے آخری ہفتے میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ کئی دن تک اس کی حالت بہتر رہی ، لیکن جمعہ کے روز اس کے مرنے کی خبر آ ئی تھی ، لیکن ایمس کے عہدیدار کے مطابق اس کی موت نہیں ہوئی ، وہ زندہ ہے۔

واضح ہو کہ چھوٹا راجن پر 70 سے زیادہ مقدمات درج ہیں جن میں اغوا اور قتل کے متعدد مقدمات بھی شامل ہیں۔ممبئی کے سینئر صحافی جیوتی مریے ڈے کے قتل میں مجرم قرار دیئے جانے پر اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم حال ہی میں انہیں حنیف کڑا والا قتل معاملہ میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے بری کردیا تھا۔ چھوٹا راجن 1993 میں ممبئی میں ہونے والے سیریل بم دھماکے کا بھی ملزم تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button