

میں نے بہت برا وقت دیکھا ہے لیکن میں نے کسی کو نہیں بتایا
ممبئی : (فلمی ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ انکیتا لوکھنڈے پیر کے روز انسٹاگرام پر براہ راست منظرعام پر آئیں اور اپنے غصے کا اظہار کیا۔ وہ سوشانت کے مداحوں کی طرف سے لگاتار ٹرولنگ سے پریشان ہیں۔ جب بھی انکیتا سوشل میڈیا پر کوئی فوٹو ویڈیو شیئر کرتی ہے ، سوشانت کے مداح اسےبرا بھلا کہتے ہیں۔
انکیتا کو اس پر بہت دکھ ہوتاہے۔سوشانت 14جون،2020 کو پراسرار حالات میں انتقال کر گیا ، جس کی تفتیش سی بی آئی کررہی ہے۔انکیتا نے انسٹاگرام لائیو کے دوران کہا ، میں بھی افسردگی سے گزری ہوں لیکن میں نے ان باتوں کا اظہار نہیں کیا ۔ مجھے بھی تکلیف ہوئی۔ میں نے بھی رویا غم سہے سارے۔ تب کوئی میرے ساتھ نہیں تھا ، لیکن میرا کنبہ میرے ساتھ تھا۔ اور میرے کچھ مداح جو آج بھی میرے ساتھ کھڑے ہیں۔
انکیتا نے سوشانت کے مداحوں سے گزارش کی کہ وہ اس پر انگلیاں نہ اٹھائیں کیونکہ انہیں کہانی کا پتہ ہی نہیں ہے۔ انکیتا نے کہا زندگی میں ہر ایک کے اپنے مقاصد ہوتے ہیں۔ سوشانت ہمیشہ زندگی میں آگے بڑھنا چاہتا تھا اور یہی کام اس نے کیا۔ وہ اپنے راستے پر چلا گیا۔ کیا میں اس کے لئے غلط ثابت ہوں؟ مجھے گالی کیوں دی جاتی ہے؟ میں نے کیا غلط کیا؟
اگر آپ کو میری کہانی نہیں معلوم تو مجھ پر الزام لگانا چھوڑ دیں۔ یہ بہت تکلیف دہ امرہے۔انکیتا نے مزید کہا ،مجھ پر الزام لگانا بند کریںکیونکہ میرا اس سے لینا دینا نہیں ہے۔ میں اتنے سال کسی کی زندگی میں نہیں تھی۔ لیکن میری طرف سے اس کی ایک ذمہ داری عائد تھی اور میں نے اسے بخوبی نبھایا ، اگر آپ مجھے پسند نہیں کرتے تو کوئ بات نہیں ٹرول تو نہ کریں،انکیتا اور سوشانت ٹی وی سیریل پاویتر رشتہ کے سیٹ پر قریب آگئے۔

دونوں تقریبا چھ سال ریلیشین شپ میں رہے۔ لیکن 2016 میں ان کا تعلق ٹوٹ گیا۔ سوشانت اس کے بعد ریا چکرورتی کے ساتھ رہے ،

جبکہ انکیتا نے ممبئی میں مقیم بزنس مین وکی جین سے ملنا شروع کیا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ دونوں اس سال شادی کر سکتے ہیں۔




