اوٹکور: ایس ائ روی نے لیا کرونا ٹیکہ
اوٹکور: (محمدحسین)تلنگانہ میں کرونا ٹیکہ اندازی مہم جاری ہے اسی پروگرام کے تحت ضلع نارائن پیٹ کے اوٹکور منڈل کے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں اوٹکورمحکمہ پولیس سے ایس آئی روی اور پولیس اہلکاروں کو کورونا ویکسین دی گئی اور اسی دوران ایس آئی روی نے بات کرتے ہوے کہا کہ عوام کے اندر کوروناویکسین کو لیکر جو ڈر ہے اسکو دور کرکےویکسین لینے کے لئے آگے آنے کی اپیل کی.
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بلا خوف کے یہ ٹیکہ لیا جائے یہ ٹیکہ لینے والے ان کے خاندان محلہ اور گاؤں کے تحفظ کے لیے ضروری ہے اس موقع پرطبی عملا موجود تھا۔




