تلنگانہ کی خبریں

اوٹکور میں 40 سال بعد عوامی بازار کا رکن اسمبلی مکتھل کے ہاتھوں افتتاح

اوٹکور میں 40 سال بعد عوامی بازار کا رکن اسمبلی مکتھل کے ہاتھوں افتتاح

بازار
اوٹکور:(محمد اشفاق)اوٹکور مستقر پر 40 سال کے بعد عوامی بازار کامیاب و مساعی و جدوجہد زیر اہتمام مقامی مجلسی قاٸدین قابل ذکر کونسلر محمد اسماعیل بنڈہ،محمد ظہیر کونسلر مجلس،منڈل صدر عبدالمنیر حافظ عبدالرحمن ناٸب منڈل صدر مجلس،وارڈممبر ذمہ دار محمد مجاہد دیساٸی،محمد وقاریونس،خواجہ حسین یلیم،محمد فیاض نگری،محمداسماعیل مسعود،فیاض احمد کرنول کے علاوہ دیگر مجلس کے کارکنان نے بڑھ چڑھ کر بازار کی آبیاری اور انصرام اور تکمیل تک پہنچانے کیلٸے جدوجہد کرتے ہوٸے اوٹکور منڈل کے قریبی مواضعات کے عوام سے ملاقات کرتے ہوٸے مستقر اوٹکور میں عوام کی سہولت کیلٸے بازار کا اہتمام کروایا۔
بازار
اس موقع پر بازار کو باقاعدہ بنانے اور اہتمام کرنے کی غرض سے سب سے پہلے مہمانان خصوصی کے طور پر رکن اسمبلی مکتھل چٹم رام موہن ریڈی کے ہاتھوں عمل میں لایا گیا۔اس کی معاونت اور بازار کی سیرابی اور انصرام  کیلٸے مقامی سرپنچ ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی،وناٸب سرپنچ عبادالرحمن،زیڈ پی ٹی سی اشوک کمار گوڑ،ایم پی پی لکشمی ناراٸن ریڈی،سابق زیڈ پی ٹی سی اروندکمار،پی اے سی ایس چیرمین ایم۔بال ریڈی،کوآپشن ممبر عبدالرحمن شبو،بی جے پی ایم پی ٹی سی ہنمنتو کے علاوہ دیگر موجود تھے۔اس موقع پر مجلس اتحادالمسلمین کے جوان قاٸد کونسلر اپنی ذاتی جدوجہد کے ساتھ بازار میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو طعام کا انتظام کیا گیا۔
اس موقع پر بااثر زٸی شعور افراد کمیٹی کے صدور میں محمد ابراہیم مکتھل،امیر جماعت اسلامی ہند اوٹکور محمد منصور علی گڈہ، مسجد اہلحدیث ایکمینار محلہ بنڈہ صدر مقبول احمد،محمد ابراہیم شاہ بھاٸی رنگریز، مسجد شاہی علی عادل شاہ قاضی عبدالخالق عادل،جامع مسجد پنچ الحاج عبدالخالق کلوال،محمد منیر احمد محلہ سلفی نگر(گدوال)،ضمیر علی امرچنتہ،ناصرخان کے علاوہ دیگر نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جسکو مقامی سیاسی حضرات نے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button