اسپورٹس

آئی پی ایل 2021: جوش فلپ کی جگہ فن ایلن آر سی بی ٹیم میں شامل

ایلن

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 14 ویں سیزن سے پہلے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی ٹیم میں ایک بڑی تبدیلی ہوئی ہے۔ در اصل آر سی بی نے آسٹریلیائی وکٹ کیپر بلے باز جوش فلپ کی جگہ نیوزی لینڈ کے دھماکہ خیز بلے باز فن ایلن کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔رائل چیلنجرس بنگلور نے آئی پی ایل 2020 نیلامی میں آسٹریلیا کے جوش فلپ کو 20 لاکھ روپئے کے بیس پرائز کے ذریعہ خریدا۔

فلپ کو گزشتہ سال پانچ میچ کھیلنے کا موقع ملا اور انہوں نے 78 رنز بنائے۔ حال ہی میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں انٹرنیشنل ڈیبو کیا تھا۔ تاہم ذاتی وجوہات کی بنا پر انہوں نے آئی پی ایل 2021 سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔

جوش فلپ کا نام واپس لینے کے بعد رائل چیلنجرس بنگلور نے نیوزی لینڈ کے ان کیپڈ کھلاڑی فن ایلن کو 20 لاکھ روپئے کے بیس پرائز میں ٹیم میں شامل کیا۔ ایلن اس سے قبل آئی پی ایل 2021 کی نیلامی کا بھی حصہ تھے ، لیکن نیلامی میں انہیں کوئی خریدار نہیں ملا۔ 21 سالہ فن ایلن نے ابھی تک بین الاقوامی سطح پر ڈیبو نہیں کیا ہے۔22 اپریل 1999 کو آکلینڈ میں پیدا ہوئے فن ایلن نے اپنے ٹی 20 کیریئر کے 13 میچوں میں 48.81 کی اوسط اور 183.27 کی مضبوط اسٹرائک ریٹ سے 537 رنز بنائے ہیں۔

اس دوران ان کا نمایاں اسکور 92 رنز ناٹ آؤٹ رہا ہے۔ فن ایک وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں ، لہٰذا آئی پی ایل 2021 میں وہ آر سی بی کی وکٹ کیپنگ بھی کرتے نظر آسکتے ہیں۔فن ایلن نے حال ہی میں 50 اوور کے میچ میں 50 گیندوں میں سنچری بنا کر سرخیوں میں آئے ۔ اس میچ میں ایلن نے صرف 59 گیندوں میں 128 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 9 چوکے اور 11 چھکے لگائے۔ اس فارمیٹ میں بھی فن ایلن نے 100 سے زائد کی اسٹرائیک ریٹ سے رن بنائے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button