
پٹنہ:(اردودنیا.اِن)مسافروں کی سہولت کیلئے ایسٹ سنٹرل ریل کی جانب سے مختلف ریل سیکشن پر 11جوڑی ڈیموپسنجر اسپیشل ٹرین کی آمدورفت جمعہ سے شروع ہوگی۔سی پی آر او راجیش کمار نے بتایاکہ ڈیموپسنجر اسپیشل ٹرین کی آمدورفت اگلی اطلاع تک روزانہ کی جائے گی۔
کوویڈ 19کو دیکھتے ہوئے اس اسپیشل ٹرین کا کرایہ میل ،ایکسپریس ،ان ریزرو کے مساوی رہے گا۔تاکہ ٹرین میں اضافی بھیڑ نہ ہوسکے ۔ ساتھ ہی ٹرین میں کوویڈ کے ضابطوں کی تعمیل یقینی بنائی جائے گی۔وہیں ریلوے ہیڈ کوارٹر سے ملی جانکاری کے مطابق ایسٹ سنٹرل ریل فی الوقت سبھی ٹرینوں کی آمدوفت کی پوزیشن میں ہے ۔



