قومی خبریں

آدھار کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد

نئی دہلی:(اردودنیانیوز)سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی بنچ نے آدھار کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی نظرثانی کی درخواستوں کو خارج کردیاہے۔جسٹس ڈی وائی چندراچوڑنے اس سے پھراختلاف کیا۔ چیمبر میں اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ راجیہ سبھاکے رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش سمیت سات درخواست گزاروں کی درخواستوں پر غور کیا گیا۔ جسٹس اے ایم ویلکر ، جسٹس ڈی وائی چندرچھوڑ ، جسٹس اشوک بھوشن ، جسٹس ایس عبدالنظیر اور جسٹس بی آر گگوئی پرمشتمل بینچ نے غور کیا۔درخواستوں میں اکثریت کے فیصلے کے طور پر آدھار کو برقرار رکھنے کے حکومت کے’جائز مقصد‘ کی تکمیل کے لیے ذاتی رازداری پر عدالت کے فیصلے پر ازسرنو غور کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اپنے اختلاف رائے میں رہتے ہوئے جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے آدھار کوغیر آئینی قرار دیا۔درخواست گزاروں نے اس معاملے میں کھلی عدالت کی سماعت کے لیے اورزبانی طور پر اسے اس بنیاد پر پیش کرنے کی اجازت طلب کی کہ موجودہ معاملے میں آئین کی تشریح سے متعلق اہم امورپیداہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button